2 Line Urdu Poetry | Best Love Poetry in Urdu | Romantic Shayari

 2 Line Urdu Poetry | Best Love Poetry in Urdu | Romantic Shayari


اپنی سانسوں کے دامن میں چھپا لو مجھ کو
تیری روح میں اُتر جانے کو جی چاہتا ہے


جیسے کوئی چھوڑ نہیں سکتا اپنا مذہب،
ایسا ہی کچھ عقیدہ رکھتے ہیں ہم تیرے لئے


ضروری نہیں عشق میں باہوں کا سہارا ملے،
کسی کو جی بھر کے محسوس کر لینا بھی محبت ہے


اپنے دل سے نکالو تو مانوں،
یوں چھوڑ جانا تو کوئی کمال نہیں


 میری روح کی آواز ہو،
خاص نہیں تم بہت خاص ہو

آج تمہارے لبوں کی نیت کر کے،
ایک خوبصورت گلاب چوما ہم نے


تمھارے شہر کا موسم بڑا سہنانا لگے
میں ایک شام چرا لوں اگر برا نا لگے

Love Poetry In Urdu Romantic

دیکھو یہ کسی اور کی آنکھیں ہیں کہ میری
دیکھو یہ کسی اور کا چہرہ ہے کہ تم ہو


عشق نازک مزاج ہے بے حد
عقل کا بوجھ اٹھا نہیں سکتا


کیا کہا عشق جاودانی ہے
آخری بار مل رہی ہو کیا


آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد
آج کا دن گزر نہ جائے کہیں


میں چاہوں بھی تو وہ الفاظ نہ لکھ پاؤں
جس میں بیاں ہو جاۓ کہ کتنی محبت ہے تم سے


پھر کھو نہ جائیں ہم کہیں دنیا کی بھیڑ میں
ملتی ہے پاس آنے کی مہلت کبھی کبھی

Deep Love Poetry In Urdu

گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی
وہ بات اپنی جگہ ہے یہ بات اپنی جگہ


محبتوں میں دکھاوے کی دوستی نہ ملا
اگر گلے نہیں ملتا تو ہاتھ بھی نہ ملا


اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجود
محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی


ایسا کوئی لمحہ ہوتا جس میں تنہا ہوتے ہم
چپکے چپکے کرتے باتیں یوں نہ رسوا ہوتے ہم 


پورا ہر اک سپنا ہوتا دنیا میں اک اپنا بھی
ہر جا جاتے ہر جا ملتے طوطا مینا ہوتے ہم


تب سے اب تک یاد آئے ہم کو ہر دم کتنی بار
یاد اتنا رب کو کرتے سب سے اولیٰ ہوتے ہم


دن سے شب تک کہتے مجھ کو تیری یادوں کے سوا
چاند سورج اور ستارے دنیا میں نہ ہوتے ہم

Most Romantic Love Poetry In Urdu



دید تیری ہوتی ہر دم پھر نہ یادوں میں تری
برکھا بن کر برسے ہوتے دریا دریا ہوتے ہم

 

بہتے اشکوں کے کنارے مجھ سے مل کر قیس نے
ہے بتایا اس سے بہتر تھا کہ تنہا ہوتے ہم


تم سا عامر ملتا کوئی اس جہاں میں گر کبھی
بن کہ چاہت اس جہاں میں ہر سُو پیدا ہوتے ہم


کب آئے گا وہ شہزادہ توبہ ہے
کھول کے بیٹھی ہوں دروازہ توبہ ہے


اب تجھ سے ملنے کی خاطر سجتی ہوں
ناک میں موتی منہ پر غازہ توبہ ہے


چائے میرے ہاتھ سے گرنے والی تھی
اس نے اس انداز سے گھورا توبہ ہے

Love Poetry, Romantic Poetry & Love Shayari In Urdu 


ہونٹوں پر وہ آنکھیں جیسے ٹھہری ہیں
تتلی پر اک بھنورا چھوڑا توبہ ہے


شرم سے پانی ہو جانے کو چاہے جی
جڑ کر میرے ساتھ ہے بیٹھا توبہ ہے


عکس اسی کا مجھ کو دکھنے لگتا ہے
جب بھی تکتی ہوں آئینہ توبہ ہے


یوں ہی برتن میز پہ اب تک رکھے ہیں
غصے میں کیوں ناشتہ چھوڑا توبہ ہے


اس پر کالا اسمانی اور پیچ کلر
جچتا ہے ہر رنگ کا جوڑا توبہ ہے


چوڑی توڑے چٹکی کاٹے چھپ جائے
میری اس دل دار سے توبہ توبہ ہے


Love Poetry In Urdu Romantic 2 Line

تجھ پہ چھینٹے نہ پڑیں عشق میں رسوائی کے
تیری عزت کو بچاؤں گا میں ڈھالوں کی طرح

دیکھتا ہوں میں گلابوں کو بڑی الفت سے
مجھ کو آتے ہیں نظر یہ ترے گالوں کی طرح

تیری آنکھوں کو مثالوں سے بیاں کر نہ سکوں
یہ بھی ناکافی ہے کہہ دوں ہیں غزالوں کی طرح

لوگ ریشم کو ملائم و حسیں کہتے ہیں
وہ کہاں تیرے حسیں ریشمی بالوں کی طرح

کیسے چھوڑں میں ترا ہاتھ پکڑ کر جاناں !
میں نے چاہا ہے تجھے چاہنے والوں کی طرح

Lover Poetry sms

وہ جو چاہے تو کھلیں، اور نہ چاہے نہ کھلیں
اس نے سمجھا ہے کہ لب ہیں مرے تالوں کی طرح

اک وجد کی ہے کیفیت کہ بنا سازو آواز
رقص اس مست کا ہوتا ہے دھمالوں کی طرح

عشق کرنے میں برائی تو نہیں ہے لیکن
اس میں ہوتی ہے دکھن پاؤں کے چھالوں کی طرح

دور سے آتی ہیں کوئل کی صدائیں زاہد
ان میں ہے درد کا نغمہ مرے نالوں کی طرح

Post a Comment

Previous Post Next Post

Fashion & Beauty